Monday, May 16, 2022  | 1443  شوّال  15

لاہور واقعے میں تباہی مچاتا شخص گلو بٹ کون ہے؟

SAMAA | - Posted: Jun 17, 2014 | Last Updated: 8 years ago
SAMAA |
Posted: Jun 17, 2014 | Last Updated: 8 years ago

اسٹاف رپورٹ

لاہور : آپ کو بتاتے ہیں کہ  گلو بٹ کون تھا؟، ماڈل ٹاؤن میں گاڑیوں کے شیشے توڑنے والے گلو بٹ نے پہلے پولیس والوں کو جوش دلایا، پھر پتلون سنبھالے دوڑتا رہا، گلو بٹ کوئی اور نہیں مسلم لیگ ن کا کارکن ہے۔

لاہور میں تحریک منہاج القرآن کے سیکریٹریٹ پر دھاوا بولنے والے پولیس اہلکاروں کو لیڈ کرنے والا ایک سادہ لباس شخص، جس نے ہاتھوں میں ڈنڈا تھاما ہوا تھا پہلے اہلکاروں کو جوش دلاتا رہا پھر ایک دھاوا بولا کہ کہیں گاڑیوں کے شیشے توڑے تو کہیں دکان سے لوٹ مار کی۔

فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ گلو بٹ کیسے لوٹی گئی بوتلیں اٹھا کر سر عام گھومتا پھر رہا ہے اور پولیس افسران و اہلکاروں کو بھی مزے کرا رہا ہے۔ سماء

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube