ویب ایڈیٹر:
ہنگو : ہنگو کے علاقے بکرو بانڈہ میں نامعلوم افراد کی ایک گھر میں گھس کر فائرنگ سے خاتون سمیت آٹھ افراد موقع پر جاں بحق جبکہ ایک خاتون زخمی ہوگئیں۔
سرکاری ذرائع کے مطابق واقعہ ہنگو کے علاقے بکروبانڈہ میں پیش آیا، جہاں نامعلوم افراد نے ایک گھر میں گھس کر اندھا دھند فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں خاتون سمیت آٹھ افراد موقع پر جاں بحق جبکہ ایک خاتون زخمی ہوگئی۔
جاں بحق ہونے والوں کی شناخت یاسین بی بی ،خلیل الرحمان ،میرالرحمان ،مجاہد ،ساجدنا،احمد امین شامل ہیں لاشوں اور زخمی خاتون کو ڈی ایچ کیو منتقل کردیا گیا۔ سماء