Thursday, May 19, 2022  | 1443  شوّال  17

طاہرالقادری کووطن واپسی پرمکمل سیکیورٹی میں گھرپہنچائیں گے،راناثنا

SAMAA | - Posted: Jun 18, 2014 | Last Updated: 8 years ago
SAMAA |
Posted: Jun 18, 2014 | Last Updated: 8 years ago

ویب ایڈیٹر:

لاہور : سینیر وزیر اور وزیر قانون پنجاب رانا ثنا اللہ کا کہنا ہے کہ لاہور واقعہ کی تحقیقات کیلئے حکومت کی جانب سے کمیٹی بنا دی گئی ہے، واقعہ کی تحقیقات عدالتی کمیشن کے ذریعے ہوگی، طاہر القادری کی وطن واپسی سے متعلق ان کا کہنا تھا کہ طاہر القادری وطن آئیں تو مکمل سیکیورٹی میں ان کو گھر تک پہنچائیں گے۔

پنجاب اسمبلی کے باہر میڈیا سے گفت گو میں وزير قانون پنجاب رانا ثناء اللہ کا کہنا تھا کہ منہاج ٹرسٹ پر پولیس آپریشن کی کوئی ہدایت نہیں دی گئی تھی، پولیس صرف بیریئر ہٹانے گئی تھی، منہاج ٹرسٹ کی قیادت میڈیا کے ذریعے کارکنوں کواشتعال دلاتی رہی۔

گلو بٹ سے متعلق وزیرقانون پنجاب کا کہنا تھا کہ گلو بٹ کے لیگی کارکن ہونے کی بات بے بنیاد ہے، گلو بٹ کی قیادت ماننے والے پولیس اہل کار جواب دے ہوں گے، ہواقعہ کی تحقیقات کیلئے حکومتی کمیٹی اور عدالتی کمیشن قائم کردیئے گئے ہیں، ذمہ داروں کیخلاف قانون کے مطابق کارروائی ہوگی، منہاج ٹرسٹ پر پولیس آپریشن کی کوئی ہدایت نہیں تھی، پولیس صرف بیریئر ہٹانے گئی تھی۔

انہوں نے پاکستان عوامی تحریک کی قیادت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ منہاج ٹرسٹ کی قیادت کارکنوں کو اشتعال دلاتی رہی، فائرنگ کس طرف سے ہوئی اس کا فیصلہ عدالتی کمیشن کریگا، ایف آئی آر درج ہو چکی ہے، انکوائری عدالتی کمیشن کے مطابق ہوگی، شفاف انکوائری کیلئے لاہور پولیس کے سربراہ کو عہدے سے ہٹا دیا گیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ آپریشن ٹارگٹڈ ہونے کی باتیں بے بنیاد ہیں، پولیس نے گلوبٹ کو گرفتار کر لیا ہے، دراصل علامہ طاہر القادری قوم کی اجتماعی قبر بنانے کے درپے ہیں، کسی بھی بیریئر پر پولیس کا اختیار ضروری ہے، بیریئر پر نجی ملیشیاء کنٹرول غیر قانونی ہے۔

علامہ طاہر القادری کی وطن واپسی سے متعلق رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ طاہر القادری کو سیکیورٹی دینگے،عوام کی زندگی خطرے میں ڈالنےکی اجازت نہیں، بزور طاقت کسی کو ایجنڈہ مسلط کرنے کی اجازت نہیں دیں گے، طاہر القادری وطن آئیں تو مکمل سیکیورٹی میں گھر تک پہنچائیں گے، طاہر القادری کو متعدد بار کہا ایسا اقدام نہ کریں جس سے معصوم لوگوں کو خطرہ ہو۔

ان کا کہنا تھا کہ پنجاب میں کسی ایریا کو نو گو ایریا بنانے کی اجازت نہیں دیں گے، طاہر القادری فوت ہو جانے کے بعد بھی قبر میں جانے سے خوفزدہ ہیں۔ سماء

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube