Wednesday, May 18, 2022  | 1443  شوّال  16

آرمی چیف جنرل راحیل شریف سےافغان سفیرکی ملاقات

SAMAA | - Posted: Jun 18, 2014 | Last Updated: 8 years ago
SAMAA |
Posted: Jun 18, 2014 | Last Updated: 8 years ago

ویب ایڈیٹر:

راول پنڈی : آرمی چیف جنرل راحیل شریف سے افغان سفیر جانن موسیٰ زئی نے ملاقات کی، ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کی جانب سے جاری پریس ریلیز کے مطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف سے جی ایچ کیو میں افغان سفیر جانن موسیٰ زئی نے ملاقات کی۔ ملاقات میں ملک دشمن عناصر اور دہشت گرد طالبان کے خلاف جاری شمالی وزیرستان میں جاری آپریشن ضرب عضب سے متعلق تبادلہ خیال کیا گیا۔

دونوں رہنماؤں کی ملاقات میں پاک افغان سرحد کی سیکیورٹی مزید بہتر بنانے پرغور بھی کیا گیا۔ واضح رہے کہ دو روز قبل وزیراعظم میاں محمد نواز شریف نے بھی سبکدوش ہونے والے افغان صدر حامد کرزئی سے ٹیلی فون پر رابطہ کیا تھا، جس میں پاک افغان صدر پر سیکیورٹی تعاون اور دہشت گردوں پر کڑی نگاہ رکھنے کی درخواست کی گئی تھی۔

واضح رہے کہ دو ہفتہ قبل کراچی ایئرپورٹ پر ہونے والے دہشت گرد حملوں کے بعد حکومت نے دہشت گردوں، کالعدم طالبان اور ملک دشمن عناصر پر کاری ضرب لگانے کیلئے شمالی وزیرستان میں محدود آپریشن ضرب عضب شروع کیا ہے۔ اب تک کی اطلاعات کے مطابق پاک افواج جس میں پاک فضائیہ کے طیارے بھی حصہ لے رہے ہیں، زمینی اور فضائی کارروائی میں 150 سے زائد دہشت گردوں کو جہنم واصل کیا گیا ہے، جب کہ وطن کے دفاع میں 6 سیکیورٹی اہل کار اب تک اپنی جانوں کو نذرانہ پیش کرچکے ہیں۔ سماء

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
Facebook Twitter Youtube