اسٹاف رپورٹ
لاہور : لاہور کے علاقے ماڈل ٹاؤن میں شہریوں کی املاک کو نقصان پہنچانے والے گلو بٹ کو اس کے رشتہ دار بچانے کیلئے سرگرم ہوگئے، کزن محمود بٹ کا کہنا ہے کہ گلو کا دماغی توازن درست نہیں۔
سانحہ ماڈل ٹاؤن کے اہم کردار گلو بٹ کے رشتہ دار اس کے دفاع کیلئے ميدان ميں آگئے، کہتے ہيں گلو کا دماغی توازن ٹھيک نہيں، وہ کسی تنظيم کا کارکن نہيں، بلکہ اپنی تنظيم کے ٹوٹنے پر پريشان ہے۔ سماء