Wednesday, May 18, 2022  | 1443  شوّال  16

آرمی چیف،وزیراعظم کاکورہیڈکواٹرزپشاورکادورہ،آپریشن پربریفنگ

SAMAA | - Posted: Jun 20, 2014 | Last Updated: 8 years ago
SAMAA |
Posted: Jun 20, 2014 | Last Updated: 8 years ago

ویب ایڈیٹر:

پشاور : آرمی چیف جنرل راحیل شریف اور وزیراعظم میاں محمد نواز شریف نے کور ہیڈکواٹرز پشاور کا دورہ کیا، پشاور دورے پر آرمی چیف اور وزیراعظم میاں محمد نواز شریف کو آپریشن ضرب عضب اور آئی ڈی پیز سے متعلق بریفنگ دی گئی۔وزیراعظم نے آپریشن کی کامیابی کیلئے فوج کو اضافی وسائل فراہم کرنے کی یقین دہانی کروا دی۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف اور آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے جمعہ کے روز  پشاور کور ہیڈ کوارٹرز کا دورہ کیا۔ وزیراعظم اور آرمی چيف کو پشاور آمد پر آئی ڈی پیز اور شمالی وزیر میں جاری آپریشن ضرب عضب سے متعلق بریفنگ دی گئی۔

کور کمانڈر پشاور لیفٹننٹ جنرل خالد ربانی کی جانب سے وزيراعظم اور آرمی چیف کو بریفنگ دی گئی۔ کور کمانڈر کی جانب سے بریفنگ میں شریک اعلیٰ حکام کو میران شاہ اور میرعلی میں آپریشن سے متعلق تازہ ترین تفصیلات سے آگاہ کیا، بریفنگ میں بتایا گیا کہ میر علی اور میران شاہ کا مکمل محاصرہ کر لیا گیا ہے، اب تک 200 سے زائد دہشت گردوں اور 2 درجن سے زائد دشمنوں کے اہم ٹھکانے اور کمین گاہیں تباہ کردی گئی ہیں۔

بریفنگ میں مزید بتایا گیا کہ شمالی وزیرستان ایجنسی میں دہشت گردوں کے تربیتی اور مواصلاتی سینٹر تباہ کرديئے گئے ہیں، بارودی سرنگ بنانے والی فیکٹری بھی تباہ کی گئی،آپریشن تیزی اور کامیابی کے ساتھ آگے بڑھ رہا ہے، بریفنگ کے مطابق شمالی وزیرستان ایجنسی میں بڑی تعداد میں ازبک جنگجو موجود ہیں۔

 

وزیراعظم نے ہدایت کی کہ شمالی وزیرستان سے دہشت گردی کا مکمل خاتمہ کیا جائے، آپریشن کی کامیابی کیلئے فوج کو اضافی وسائل فراہم کریں گے۔ وزیراعظم نے بتایا کہ شمالی وزیرستان میں آپریشن کے حوالے سے افغان صدر سے بھی بات کی ہے، حامد کرزئی کو شمالی وزیرستان سے ملحقہ افغان علاقوں میں دہشت گردوں کے ٹھکانے ختم کرنے کا کہا ہے۔ وزیر دفاع خواجہ آصف اور وزیر  عبدالقادر بلوچ بھی وزیراعظم کے ہمراہ ہیں۔ سماء

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
Facebook Twitter Youtube