Thursday, May 19, 2022  | 1443  شوّال  17

راناثنا کا استعفیٰ ناکافی ہے،شہبازشریف استعفیٰ دیں،پرویزالہیٰ

SAMAA | - Posted: Jun 21, 2014 | Last Updated: 8 years ago
SAMAA |
Posted: Jun 21, 2014 | Last Updated: 8 years ago

اسٹاف رپورٹ

لاہور : مسلم لیگ ق کے رہ نما چوہدری پرویز الہی نے رانا ثناء اللہ کے استعفے کو ناکافی قرار دے دیا کہتے ہیں، نوازشریف اور شہبازشریف استعفی دیں تب ہی شفاف تحقیقات ہوسکے گی۔

سابق وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہی نے ڈاکٹر طاہر القادری کی سیاسی حمایت کیلئے پوری طرح ڈٹ گئے ہیں، انہوں نے اعلان کیا کہ تئیس جون کو ان کے کارکن اسلام آباد میں طاہرالقادری استقبال کریں گے۔

انہوں نے پولیس اہلکاروں کو مشورہ دیا کہ وہ سانحہ ماڈل ٹاون سے سبق سیکھیں اور کسی کو استقبال سے نہ روکیں، پرویز الہی کا کہنا تھا کہ گولی مارنے کے احکامات وزیراعلیٰ کے بغیر کوئی نہیں دے سکتا۔

پرویز الہی کا کہنا تھا کہ حکمرانوں کے استعفے کے بغیر شفاف انکوائری نہیں ہوسکتی۔ چوہدری پرویز الہی نے پارٹی کی لیگل ٹیم کو ہدایت کی کہ وہ سانحہ ماڈل ٹاون کی فوٹیج اورتصاویر سوشل میڈیا پر لگائیں تاکہ ملوث پولیس اہلکاروں کی نشاندہی کرکے ان کے خلاف درخواستیں دی جاسکیں۔ سماء

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube