ویب ایڈیٹر
اسلام آباد : وفاقی حکومت نے راولپنڈی اسلام آباد میں موبائل فون سروس بند کرنے کا فیصلہ کرلیا، عملدرآمد رات کسی وقت ہوگا۔
ذرائع کے مطابق ڈاکٹر طاہر القادری کی آمد کے باعث وفاق نے جڑواں شہروں میں موبائل فون سروس بند کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے، پی ٹی اے نے موبائل فون کمپنیوں کو بندش کیلئے تیار رہنے کی ہدایت کردی۔ سماء