اسٹاف رپورٹ
اسلام آباد : عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری کی آمد کے باعث اسلام آباد ایئر پورٹ میں پرائیویٹ گاڑیوں کا داخلہ بند کردیا گیا، اسلام آباد انتظامیہ بیرون ملک جانے اور آنیوالے مسافروں کو ایئر پورٹ لے جانے اور لانے کیلئے پیر کی صبح سے شٹل سروس چلائے گی, خصوصی پاسز بھی معطل کردیئے گئے۔
پیر کی صبح 5 بجے شٹل سروس کی پہلی بس ڈائیوو ٹرمینل سیکٹر جی 7 اسلام آباد سے ایئر پورٹ کیلئے روانہ ہوگی اور پھر ہر گھنٹے بعد شٹل سروس ایئر رپورٹ کیلئے جائے گی۔
اسلام آباد انتظامیہ نے ایئرپورٹ جانیوالے مسافروں کو ہدایت کی ہے کہ وہ ذاتی گاڑیوں میں نہ جائیں بلکہ شٹل سروس کی بس میں سفر کریں۔ سماء