Thursday, May 19, 2022  | 1443  شوّال  17

طاہر القادری کی وطن واپسی، پنجاب کے مختلف شہروں میں سخت ترین سکیورٹی

SAMAA | - Posted: Jun 23, 2014 | Last Updated: 8 years ago
SAMAA |
Posted: Jun 23, 2014 | Last Updated: 8 years ago

اسٹاف رپورٹ
اسلام آباد:  طاہر القادری کی وطن واپسی کے موقعے پر  اسلام آباد سمیت  پنجاب کے مختلف شہروں میں سکیورٹی کے سخت ترین انتظامات کیے گئے ہیں ۔ اسلام آباد میں جلسےجلوس اورڈبل سواری پرپابندی کردی گئی ہے جبکہ امتحانات ملتوی کردیئے گئے ہیں .

طاہر القادری کی اسلام آباد ایئر پورٹ آمد کی وجہ سے وفاقی دارلحکومت میں نیم کرفیو کی صورتحال ہے ایئر پورٹ جانے والے راستے کنٹینر لگا کر بند کردیئے گئے ہیں ۔

قائداعظم اوروفاقی اردو یونیورسٹی اسلام آباد کیمپس آج بند رہیں گے.  پرچے بھی ملتوی کردیئے گئے ہیں.   نئی تاریخوں کا اعلان بعد میں ہوگا .

  پنجاب کے مختلف شہروں میں صورتحال کم و بیش ایسی ہی ہے ۔ جہاں عوامی تحریک کے قافلوں کو روکنے کے لیے  مرکزی شاہرائیں کنٹنر لگا کر بند کردی گئیں ہیں ۔  راولپنڈی ، شیخو پورہ ، جھنگ ، گجرات ،چکوال اور فیصل آباد میں بھی جی ٹی روڈ پر رکاوٹیں کھڑی کی گئیں ہیں.

انتظامیہ کا موقف ہے ملک میں دہشت گردی کا خدشہ ہے ان حالات میں قافلوں کی صورت عوام کا نکلنا مناسب نہیں ۔راولپنڈی اسلام آباد سمیت کئی شہروں میں موبائل فون سروس بھی معطل کردی گئی ہے ۔ سماء 

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube