اسٹاف رپورٹ
سرگودھا : سرگودھا میں تیز آندھی اور شدید بارش کے باعث مختلف حادثات میں 4 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے۔
سرگودھا میں تیز آندھی اور طوفانی ہواؤں کے ساتھ مرجھائے ہوئے چہرے کھل اٹھے، تو وہیں تیز آندھیوں کے باعث دیواریں اور چھتیں گرنے کے واقعت بھی پیش آئے۔
فاضل ٹاؤن، نوری گیٹ اور کلب روڈ میں چھتیں اور دیواریں گرنے سے 2 بچوں سمیت 4 افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ درخت اور سائن بورڈ گرنے سے متعدد افراد زخمی بھی ہوئے۔
سرگودھا میں مختلف مقامات پر تاریں گرنے سے بجلی کی فراہمی بھی معطل ہے۔ سماء