Tuesday, May 17, 2022  | 1443  شوّال  15

وزیراعظم بنوں پہنچ گئے،آرمی چیف ودیگرافسران نےاستقبال کیا

SAMAA | - Posted: Jun 27, 2014 | Last Updated: 8 years ago
SAMAA |
Posted: Jun 27, 2014 | Last Updated: 8 years ago

ویب ایڈیٹر:

بنوں : وزیراعظم میاں محمد نواز شریف شمالی وزیرستان سے نقل مکانی کرنے والے افراد کی خیریت دریافت کرنے اور آئی ڈی پیز کے کیمپوں کا معائینہ کرنے بنوں پہنچ گئے، بنوں آمد پر آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے وزیراعظم کا استقبال کیا۔

شمالی وزیرستان سے آپریشن ضرب عضب کے باعث نقل مکانی کرنے والے آئی ڈیز پی خیریت اور ان کیلئے کیے گئے اقدامات کا جائزہ لینے کیلئے وزیراعظ، آج بنوں پہنچے، بنوں آمد پر آرمی چیف جنرل راحیل شریف، کور کمانڈر لیفٹننٹ جنرل خالد ربانی اور دیگر فوجی افسران اور جوانوں نے وزیراعظم کا استقبال کیا۔

وفاقی وزیر اطلاعات پرویز رشید، وفاقی وزیر سفران لیفٹننٹ جنرل ریٹائرڈ عبدالقادر بلوچ بھی وزیراعظم نواز شریف کے ہمراہ ہیں، جب کہ گورنر خیبر پختونخوا سردار مہتاب عباسی اور وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا پرویز خٹک بھی اس موقع پر وزیراعظم کے ہمراہ کیلئے موجود ہیں۔ بنوں آمد پر وزیراعظم نواز شریف پاک فوج کے افسروں اور جوانوں سے ملاقات بھی کریں گے، جب کہ آپریشن اور دیگر انتظامی صورت حال پر وزیراعظم کو بریفنگ بھی دی جائے گی۔

وزیراعظم کی بنوں آمد پر ضلع بھر میں سیکیورٹی ہائی الرٹ کردی گئی ہے، جب کہ شہر میں بڑی گاڑیوں کا داخلہ بند کردیا گیا ہے، اعلیٰ شخصیات کی آمد کے موقع پر بڑی تعداد میں سیکیورٹی اہلکاروں کو تعینات کیا گیا ہے۔ سماء

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube