اسٹاف رپورٹ
اسلام آباد : رمضان کی آمد سے پہلے ہی ملک کے بیشتر شہروں میں سورج کا پارہ چڑھ گیا، سندھ اور پنجاب میں روزے داروں کی آزمائش اب ہوگی۔
چار دن کی چاندنی پھر اندھیری رات کی مثال پنجاب پر صادق آتی ہے، بارشوں نے چند روز گرمی کی شدت میں کمی کیا کی، سورج کو ایک بار پھر طیش آگیا۔ فیصل آباد میں تو پارہ سڑھ چڑھ کر بولنے لگا، انتالیس ڈگری درجہ حرارت نے روزوں سے پہلے ہی شہریوں کا حال برا کر دیا۔
محکمہ موسمیات نے ملتان ، ڈیرہ غازی خان ، لیہ ، مظفر گڑھ ، خانیوال ، وہاڑی اور رحیم یار خان میں اکتالیس ڈگری درجہ حرارت کی پیش گوئی کی ہے۔ سندھ میں بھی گرمی کا غصہ ٹھنڈا نہیں ہوا، نواب شاہ میں درجہ حرارت چھیالیس ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ ضلع دادو کی گرمی بھی شہريوں کا امتحان لے رہی ہے، جہاں پارہ پینتالیس ڈگری تک پہنچ گیا ہے۔ سماء