اسٹاف رپورٹ
پشاور : ہمیشہ کی طرح اِس مرتبہ بھی پشاور میں مسجد قاسم علی خان نے ایک دن پہلے ہی رمضان المبارک کا چاند دکھا دیا، چار گھنٹے طویل اجلاس کے بعد اعلان ہوا تو رات بارہ بجے تروایح پڑھی گئی۔
پورے ملک میں کہیں چاند نے اپنا دیدار نہیں کرایا، مسجد قاسم علی خان میں بھی چار گھنٹے تک بیٹھک لگی رہی لیکن پھر اچانک نجانے پانچ گواہ کہاں سے آگئے اور مسجد قاسم علی خان کے علماء ہمیشہ کیطرح اِس رمضان بھی ایک دن آگئے نکل گئے۔
خیبرپختونخوا کے وزیر مذہبی امور حبیب الرحمان نے مفتی شہاب الدی پوپلزئی کے اعلان کی مخالفت کرتے ہوئے تنقید کی کہ نو بجے تک کسی کو پورے ملک میں چاند نظرنہیں آیا، اب شہادتیں کہاں سے آگئیں۔ صوبائی وزیر نے اِس اقدام کو مسجد قاسم علی خان میں بیٹھے علماء کا سیاسی طریقہ واردات قرار دیا ہے۔ سماء