Tuesday, May 17, 2022  | 1443  شوّال  15

موجودہ حالات میں ملک لانگ مارچ کا متحمل نہیں ہوسکتا، خورشید شاہ

SAMAA | - Posted: Jun 29, 2014 | Last Updated: 8 years ago
SAMAA |
Posted: Jun 29, 2014 | Last Updated: 8 years ago

اسٹاف رپورٹ

اسلام آباد : قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ نے کہا ہے کہ موجودہ حالات میں ملک لانگ مارچ کا متحمل نہیں ہوسکتا، پیپلز پارٹی جلد آئی ڈی پیز کیلئے خوراک بھجوائے گی۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے سید خورشید شاہ نے کہا کہ ملک میں دہشتگردوں کیخلاف آپریشن جاری ہے اور بہادر افواج داد شجاعت پیش کررہی ہیں، تمام سیاسی جماعتوں کو سیاست سے بالاتر ہوکر ملک کے مفاد میں کام کرنا چاہئے۔

ان کا کہنا ہے کہ حکومت بھی احتیاط سے کام لے اور سیاسی حکمت عملی اپنائے، پارٹی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی ہدایت پر جلد آئی ڈی پیز کیلئے خوراک بھجوائی جائے گی اور پارٹی کا ہر کارکن ایک خاندان اپنائے گا۔

انہوں نے کہا کہ چاروں صوبوں میں پیپلز پارٹی نے ضلعی سطح پر کمیٹیاں قائم کردی ہیں جو شمالی وزیرستان کے آئی ڈی پیز کیلئے خوراک کا بندوبست کریں گی۔ سماء

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
Facebook Twitter Youtube