Thursday, May 19, 2022  | 1443  شوّال  17

وزیراعظم نواز شریف پولیو کے قطرے نہیں پیئیں گے

SAMAA | - Posted: May 25, 2014 | Last Updated: 8 years ago
SAMAA |
Posted: May 25, 2014 | Last Updated: 8 years ago

اسٹاف رپورٹ

اسلام آباد : وزیراعظم نواز شریف کل دورہ بھارت کیلئے پولیو قطرے پیئں گے اور نہ ہی پولیو ویکسینیشن کا سرٹیفکیٹ حاصل کریں گے۔

ذرائع وزیراعظم پولیو مانیٹرنگ سیل کے مطابق بھارت کا سفر کرنے کیلئے پولیو ویکسینیشن سرٹیفکیٹ کی شرط کے باوجود وزیراعظم نواز شریف، مشیر سرتاج عزیز، طارق فاطمی اور وفد میں شامل دیگر اسٹاف پولیو سرٹیفکیٹ حاصل نہیں کریں گے، بھارت نے 15 مارچ سے اور ڈبلیو ایچ او نے 6 مئی سے پاکستانی شہریوں پر سفری پابندیاں عائد کی تھیں۔

ذرائع کے مطابق بیرون ملک سفر کیلئے پولیو ویکسینیشن سرٹیفیکیٹ کا باقاعدہ اطلاق یکم جون سے ہوگا، اطلاق نہ ہونے کے باوجود اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے بیرون ملک سفر کیلئے پولیو سرٹیفکیٹ حاصل کیا۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ وزیراعظم ہاؤس، وزیراعظم آفس اور دفتر خارجہ میں پولیو ویکسینیشن کی سہولت فراہم کردی گئی ہے۔ سماء

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube