Wednesday, May 18, 2022  | 1443  شوّال  17

بجلی چوری سےمتعلق عابدشیرعلی کابیان درست نہیں،وزیراعلیٰ بلوچستان

SAMAA | - Posted: May 28, 2014 | Last Updated: 8 years ago
SAMAA |
Posted: May 28, 2014 | Last Updated: 8 years ago

اسٹاف رپورٹ

کوئٹہ : وزیراعلیٰ بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے کہا ہے کہ بلوچستان میں بجلی کے بل نہ دینے کے رواج سے متعلق وفاقی وزیر مملکت عابد شیر علی کا بیان درست نہیں۔

کوئٹہ کی آئی ٹی یونی ورسٹی میں منعقدہ سپورٹس ویک کی اختتامی تقریب کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ بلوچستان کا کہنا تھا کہ  عابد شیر علی سے ہم نے کافی تفصیلی بحث کی ہے اور انہیں سمجھایا  ہے کہ بلوچستان سے متعلق آپ کا تاثر غلط ہے ۔ وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ وفاقی وزیر مملکت ہمارے ساتھ بیٹھے ، ہم اپنی خامیاں اور وہ اپنے ادارے کی خامیوں کو دور کرے۔

وزیراعلیٰ عبدالمالک بلوچ نے کہا کہ بلوچستان کے زمیندار کہتے ہیں کہ انہیں بجلی ایک گھنٹہ اور بل چوبیس گھنٹے کا لیا جاتا ہے ، واپڈا کی کارکردگی کو بہتر بنایا جانا چاہیئے ، صوبائی حکومت اس بات کے حق میں ہے کہ جو بھی بجلی استعمال کرے وہ بل دے۔ وزیراعلیٰ بلوچستان کا کہنا تھا کہ امن وامان کے بعد بلوچستان میں تعلیم پر خصوصی توجہ دی جارہی ہے ، ہماری کوشش ہے کہ تعلیم سے محروم بائیس لاکھ بچوں کو اسکولوں میں لے جائیں۔ وزیراعلیٰ بلوچستان نے کوئٹہ کے ترقیاتی منصوبوں میں تاخیر سے متعلق سوال پر کہا کہ ہم نے فیصلہ کیا ہے جو سرکاری افسر اور ٹھیکیدار کام نہیں کررہا اس کے خلاف ایف آئی آر کاٹی جائے گی۔ کوئٹہ ہمارا کیپٹل ہے اس کو اس حال میں نہیں چھوڑیں گے۔

اس سے قبل آئی ٹی یونیورسٹی میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ بلوچستان کا کہنا تھا کہ بلوچستان میں زندگی واپس لوٹ رہی ہے ، ہم دوبارہ ایک پرامن اور پڑھے لکھے بلوچستان کی جانب جارہے ہیں۔ وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ نفرتوں کو ختم کرکے بلوچستان کو دیگر صوبوں کے قریب لانا ہوگا۔ سماء

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube