Thursday, May 19, 2022  | 1443  شوّال  17

سابق صدر پرویز مشرف کی کمر کی تکلیف میں اضافہ، پی این ایس شفاء منتقلی کا امکان

SAMAA | - Posted: May 29, 2014 | Last Updated: 8 years ago
SAMAA |
Posted: May 29, 2014 | Last Updated: 8 years ago

اسٹاف رپورٹ

کراچی : سابق صدر پرویز مشرف کو واک کے دوران کمر میں تکلیف محسوس ہونے لگی، معائنے کیلئے پی این شفاء لے جایا جاسکتا ہے، اسپتال کے اطراف سیکیورٹی انتہائی سخت کردی گئی۔

ذرائع کے مطابق سابق صدر کو چہل قدمی کے دوران کمر میں تکلیف محسوس ہورہی ہے، جس کا معائنہ پی این شفاء میں کیا جائے گا، سابق صدر کے طبی معائنے کیلئے ماہر ڈاکٹروں کی ٹیم پہنچ گئی، اسپتال کے اطراف سیکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کئے گئے ہیں۔

محکمہ داخلہ سندھ کے ذرائع بتاتے ہیں کہ پرویز مشرف کے سیکیورٹی عملے کی جانب سے روٹ فراہم کرنے کی درخواست کی گئی، سیکیورٹی پلان تیار کرلیا گیا ہے، سابق صدر تقریباً ڈیڑھ ماہ سے کراچی کے علاقے کلفٹن میں مقیم ہیں جہاں ان کی رہائشگاہ کے اطراف بھی سیکیورٹی بڑھا دی گئی ہے۔ سماء

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube