Thursday, May 19, 2022  | 1443  شوّال  17

کارکنوں کے قتل پر متحدہ کا سندھ بھر میں آج یوم سوگ؛ کاروبار،ٹرانسپورٹ،اسکول بند رہیں گے

SAMAA | - Posted: May 2, 2014 | Last Updated: 8 years ago
SAMAA |
Posted: May 2, 2014 | Last Updated: 8 years ago

اسٹاف رپورٹ
کراچی: کارکنوں کے قتل کے خلاف ایم کیو ایم کی کال پر آج سندھ بھر میں پر امن یوم سوگ منایا جارہا ہے۔  متحدہ کی اپیل پر تعلیمی ادارے اور کاروبار بند ہیں۔  امتحانات بھی ملتوی کردیے گئے۔ جبکہ کراچی کی سڑکوں پر پبلک ٹرانسپورٹ بھی بند ہے۔

متحدہ کے کارکنوں کے قتل پر کراچی کی فضاء سوگوار ہے ۔ ٹریفک انتہائی کم ہے ۔  پبلک ٹرانسپورٹ تو مکمل غائب ہے۔ ایم کیو ایم نے آج یوم سوگ منانے کا اعلان کیا اور کاروبار بند رکھنے کی اپیل کی تو تاجر تنظیموں نے حمایت کی یقین دہانی کرادی۔  کراچی میں تمام کاروباری مراکز آج بند رہیں گے۔

ٹرانسپورٹروں نے بھی یوم سوگ کی حمایت کی ہے۔ شہر کی سڑکوں پر پبلک ٹرانسپورٹ مکمل طور پر بند ہے۔  پرائیوٹ گاڑیوں کی تعداد بھی معمول سے کم ہے۔

یوم سوگ کے موقع پر شہر بھر کے نجی تعلیمی ادارے آج بند  ر ہیں گے۔ جامعہ کراچی کے تحت آج تمام پرچے  ٹیکنیکل بورڈ،  میٹرک کے عملی اور انٹرمیڈیٹ کے سالانہ امتحانات بھی ملتوی کردیئے گئے۔  نئی تاریخوں کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔

وزیراعلی سندھ نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ملزمان کو گرفتار کرنے کے احکامات دیے ہیں۔ جبکہ آئی جی سندھ اقبال محمود نےچاروں کارکنوں کے قتل کی تحقیقات کے لیے تین رکنی  کمیٹی قائم کردی ہے۔ سماء

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube