Monday, May 16, 2022  | 1443  شوّال  14

سوگ کو افسوناک کہنے پر متحدہ کی مذمت؛ ترجمان وزیر اعلیٰ کی وضاحت

SAMAA | - Posted: May 4, 2014 | Last Updated: 8 years ago
SAMAA |
Posted: May 4, 2014 | Last Updated: 8 years ago

اسٹاف رپورٹ
کراچی:  ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی نے کہا ہے کہ یوم سوگ پر تنقید زخموں پرنمک چھڑکنے کے مترادف ہے۔ ترجمان وزیر اعلیٰ کا کہنا ہے بیان توڑ مروڑ کر پیش کیا گیا۔

کارکنوں کے مبینہ ماورائے عدالت قتل پر احتجاج ابھی ختم نہیں ہوا۔ کہ شاہ صاحب کے بیان نے کام اور بگاڑدیا۔ ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کا کہنا ہے کہ وزیر اعلیٰ کو تو نائن زیرو  آکر تعزیت کرنی چاہیے تھی۔ لیکن یوم سوگ کو افسوسناک کہنا خود افسوسناک عمل ہے۔ یہ ایسا ہی کہ لواحقین اور کارکنوں کے زخموں پر نمک چھڑکا جائے۔ کراچی آپریشن تو وزیراعلیٰ سندھ کی نگرانی میں ہورہا ہے۔ حکومت کی حلیف جماعت کے کارکنوں کا ماورائے عدالت قتل کیا افسوسناک نہیں؟

رابطہ کمیٹی نے سخت رد عمل ظاہر کیا تو شاہ صاحب کی طرف سے بھی وضاحت آگئی۔ وزیر اعلیٰ کے ترجمان کہتے ہیں قائم علی شاہ کے بیان کو توڑ مروڑ کر پیش کیا گیا۔ سچ تو یہ ہے کہ وزیر اعلیٰ کی اپیل پر ہی ایم کیوایم نے ہڑتال کی کال سوگ میں تبدیل کی۔ کارکنوں کے قاتلوں کی گرفتاری کیلئے ڈی آئی جی ایسٹ کی سربراہی میں کمیٹی قائم کردی۔

دونوں جماعتوں کے ارکان اسمبلی پر مشتمل پارلیمانی کمیٹی بھی قائم کر دی۔ امید ہے متحدہ حکومت کی نیک نیتی پر یقین رکھتے ہوئے دھرنوں کی کال واپس لے گی۔سماء

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube