Tuesday, May 17, 2022  | 1443  شوّال  15

لاہور ہائی کورٹ میں ہنگامہ آرائی،تحریک انصاف نے جواب جمع کرایا

SAMAA | - Posted: May 12, 2014 | Last Updated: 8 years ago
SAMAA |
Posted: May 12, 2014 | Last Updated: 8 years ago

ویب ایڈیٹر:
لاہور : ہائی کورٹ لاہور میں عمران خان کی آمد کے موقع پر ہنگامہ آرائی اور توڑ پھوڑ سے متعلق عدالتی نوٹس پر پاکستان تحریک انصاف نے اپنا جواب داخل کرادیا۔ جمع کرائے گئے جواب میں کہا گیا ہے کہ ہائی کورٹ ہنگامہ آرائی میں کوئی پی ٹی آئی کارکن ملوث نہ تھا۔

لاہور ہائی کورٹ میں تحریک انصاف کے وکیل احمد اویس نے جواب جمع کرایا، عمران خان کی جانب سے جمع کرائے گئے جواب میں کہا گیا ہے کہ ہائی کورٹ لاہور میں ہونے والی ہنگامہ آرائی میں پاکستان تحریک انصاف کے کارکنوں ملوث اور شامل نہیں تھے۔ تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے ہائی کورٹ میں ہنگامہ آرائی کے معاملہ سے لاتعلقی کا اظہار کرتے ہوئے جواب میں اپنی صفائی پیش کی۔

عمران خان کی جانب سے ایڈووکیٹ احمد اویس نے چیف جسٹس عمر عطا بندیال کی عدالت میں تحریری وضاحت جمع کرواتے ہوئے کہا تھا کہ عمران خان کی ہائی کورٹ آمد کے موقع پر جو ہنگامہ آرائی ہوئی تھی اس میں تحریک انصاف کے کارکن شامل نہیں تھے اور نہ ہی تحریک انصاف کے وکلا سے یہ اقدام اٹھایا تحریک انصاف تو خود عدالتوں کا احترام کرتی ہے۔ سماء

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube