Tuesday, May 17, 2022  | 1443  شوّال  15

کراچی: ناظم آباد میں دو بھائی فائرنگ کے واقعے میں ہلاک

SAMAA | - Posted: May 23, 2014 | Last Updated: 8 years ago
SAMAA |
Posted: May 23, 2014 | Last Updated: 8 years ago

اسٹاف رپورٹ
کراچی: شہر کراچی کے علاقے ناظم آباد میں  قاتلوں نے دو بھائیوں کو فائرنگ کرکے ابدی نیند سلادیا ۔ واقعے کے بعد علاقے میں کشیدگی پھیل گئی۔

ناظم آباد نمبر چار میں تھانے کے قریب نامعلوم موٹر سائیکل سوار قاتلوں نے رکشے میں سوار دو بھائیوں شاہکار حسین اور ذوالفقار حسین کو اس وقت نشانہ بنایا جب وہ مکان دیکھنے کے لئے جارہے تھے ۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی لواحقین مردہ خانے پہنچے ۔ جہاں رقت آمیز مناظر دیکھنے میں آئے ۔

مقتول شاہکار کے الیکٹرک کا ملازم جبکہ مقتول ذوالفقار انجینرنگ کا طالب علم تھا ۔ مقتول کے بھائی حمزہ کا کہنا ہے کہ ان کی کسی سے دشمنی نہیں ۔

ایم ایل او عباسی شہید اسپتال ڈاکٹر پرویز کا کہنا ہے کہ دونوں بھائیوں کو سر اور سینے پر گولیاں لگی ۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ابتدائی طور پر دہرے قتل کی واردات فرقہ وارانہ ٹارگٹ کلنگ کا شاخسانہ معلوم ہوتی ہے ۔ سماء

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube