Thursday, May 19, 2022  | 1443  شوّال  17

ملتان : 20 سالہ طالبعلم قتل، 6 بہنوں کا اکلوتا بھائی تھا

SAMAA | - Posted: May 23, 2014 | Last Updated: 8 years ago
SAMAA |
Posted: May 23, 2014 | Last Updated: 8 years ago

اسٹاف رپورٹ

ملتان : ملتان میں نامعلوم درندوں نے نوجوان کو موت کے گھاٹ اُتار دیا، مقتول 6 بہنوں کا اکلوتا بھائی تھا۔

بستی خداداد کا رہائشی 20 سالہ نور محمد اے سی سی اے کا طالبعلم تھا، 6 بہنوں کا اکلوتا بھائی گھر بھر کی آنکھ کا تارا تھا، گزشتہ شب اپنے دوست عدنان کے ہمراہ گھر سے ہنسی خوشی نکلا، عدنان تو گھر آگیا لیکن نور محمد کے گھر والے اس کی راہ تکتے رہ گئے۔

گھر والے رات بھر تلاش کرتے رہے لیکن کچھ معلوم نہیں ہو سکا، صبح نور محمد کی لاش رنگیل پور میں کھیتوں سے ملی۔

تھانہ شاہ رکن عالم پولیس نے مقدمہ درج کرکے چھان بین شروع کردی ہے، 20 سالہ نور محمد کے قتل کی مختلف پہلوؤں سے تفتیش کی جارہی ہے لیکن اب تک قاتلوں کا سراغ نہیں لگایا جاسکا۔ سماء

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube