اسٹاف رپورٹ
اسلام آباد: ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ مارننگ گلوری کے پاکستانی عملے کی ٹکٹیں کنفرم کرانے کی کوششیں جاری ہیں، اسٹاف کی آج پاکستان آمد متوقع ہے۔
ترجمان دفتر خارجہ تسنیم اسلم نے سماء سے گفت گو میں بتایا کہ بحری جہاز مارننگ گلوری میں یرغمال بننے والا پاکستانی عملہ چیکنگ اور کلیئرنس کے تمام مراحل سے کامیابی سے عبور کر چکا ہے، حکومت پاکستان کی لیبیا سے ان کی ٹکٹیں کنفرم کرانے کی کوششیں جاری ہیں، امید ہے ٹکٹیں جلد کنفرم ہو جائیں گی جس کے بعد عملہ پاکستان پہنچ جائے گا۔ عملے کا ایک رکن لاہور دیگر افراد کراچی پہنچیں گے۔ سماء