Wednesday, May 18, 2022  | 1443  شوّال  16

اوباڑو : ڈاکو لاک اپ کی چھت توڑ کر فرار، ہیڈ محرر سمیت 5 اہلکار گرفتار

SAMAA | - Posted: Apr 6, 2014 | Last Updated: 8 years ago
SAMAA |
Posted: Apr 6, 2014 | Last Updated: 8 years ago

اسٹاف رپورٹ

گھوٹکی : اوباڑو کے نواحی تھانہ کھمبڑا میں قید بدنام ڈاکو لاک اَپ کی چھت توڑ کر بھاگ نکلا، ڈاکو کے فرار ہوتے ہی پولیس والے بھی تھانہ چھوڑ کر نو دو گیارہ ہوگئے، ہیڈ محرر سمیت 5 اہلکاروں کو گرفتار کرلیا گیا۔ 

دروازہ بند، تالا بھی بند اور پولیس والے اپنے خیالوں میں گم، بدنام زمانہ ڈاکو نے لاک اَپ کی پہلے سے تباہ حال چھت توڑی اور ایسا غائب ہوا جیسے گدھے کے سر سے سینگ، ڈاکو مختیار عرف مکو چاچڑ کو ایک دن پہلے ہی

ہتھکڑی لگاکر اندر کیا گیا تھا جس کے سر پر 5 لاکھ روپے انعام تھا۔

پولیس والے شاید اِسی خوش فہمی میں تھے کہ مکو پکڑا گیا چلو اب اُن کی مٹھیاں گرم ہوجائیں گی لیکن 30 سے زیادہ مقدمات میں مطلوب ڈاکو اپنے اوپر

ایک اور کیس ڈلوا کر ایسا رفوچکر ہوا کہ پولیس والے بھی چکرا گئے اور دُم دبا کر خود بھی تھانے سے بھاگ گئے، خالی تھانہ دیکھ کر بچوں کے مزے آگئے، کچھ تھانیدار کا روپ دھارکر کرسیوں پر بیٹھ گئے تو بعض نے کھیل کا میدان بنالیا۔ سماء

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
Facebook Twitter Youtube