اسٹاف رپورٹ
اسلام آباد : سپریم کورٹ نے 3 جی ٹیکنالوجی کیس کی سماعت 16 اپریل سے روزانہ کی بنیاد پر کرنے کا فیصلہ کرلیا، جسٹس جواد نے ریمارکس دیئے کہ جب تک قانون سازی آئین سے متصادم نہ ہو وہ مؤثر ہوتی ہے۔
جسٹس جواد ایس خواجہ کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے تھری جی ٹیکنالوجی کیس کی سماعت کی، چیئرمین پی ٹی اے اسماعیل شاہ نے عدالت کو بتایا کہ 23 اپریل تک تھری جی کی نیلامی کردی جائے گی۔
جسٹس جواد نے ریمارکس دیئے کہ پارلیمنٹ قانون سازی کرتی ہے، جب تک قانون سازی آئین سے متصادم نہ ہو وہ مؤثر ہوتی ہے، آئین کے مطابق عوام کو مفت تعلیم فراہم کی جانی چاہئے لیکن ایسا نہیں ہورہا۔ سماء