Tuesday, May 17, 2022  | 1443  شوّال  15

راول پنڈی کچہری کے باہر فائرنگ، دو افراد جاں بحق،وکیل زخمی

SAMAA | - Posted: Apr 11, 2014 | Last Updated: 8 years ago
SAMAA |
Posted: Apr 11, 2014 | Last Updated: 8 years ago

ویب ایڈیٹر:
راول پنڈی : کچہری کے باہر مخالفین کی فائرنگ سے دو افراد جاں بحق، جب کہ ایک وکیل سمیت دو افراد زخمی ہوگئے۔

پولیس کے مطابق راول پنڈی کچہری میں کیس کی سماعت کے بعد مخالفین میں زبانی کلامی لرائی شروع ہوگئی، جس کے بعد نوبت ہاتھا پائی تک جا پہنچی، طیش میں آکر  مخالفین کے ایک گروہ نے دوسرے پر فائرنگ کردی، جس سے دو افراد موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے، جب کہ فائرنگ کی زد میں آکر ایک راہ گیر اور وکیل زخمی ہوگئے۔ موقع پر موجود پولیس نے فائرنگ کرتے  حملہ آوروں کا تعاقب کیا، اور کچھ فاصلے پر فائرنگ کرنے والوں کو دھر لیا۔

ایس پی راول ٹاؤن ملک کرامت کا کہنا ہے کہ حملہ آوروں کی  تعداد چار تھی جنہیں گرفتار کرلیا گیا ہے، ایلیٹ فورس کے جوانوں کے تعاقب کرنے پر حملہ آوروں ان پر بھی فائرنگ کی۔ سماء

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube