گوادر: بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز نے کارروائی کر کے دس انتہائی مطلوب دہشت گرد گرفتارگرفتارکر لئے۔ ملزمان کے قبضے سے بھاری اسلحہ بھی پکڑا گیا۔
تفصیلات کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے گوادر اور پسنی میں کارروائی کر کے 10 انتہائی مطلوب دہشت گرد گرفتار کر لئے۔
سیکورٹی ذرائع کےمطابق دہشت گردوں کو پسنی اور گوادر میں طویل کارروائی کے بعد گرفتار کیا گیا جو 3 گھنٹے تک جاری رہی۔ دہشت گردوں کے گھروں سے جدید بھاری اسلحہ اور گولہ بارود ملا جسے سیکورٹی فورسز نے قبضے میں لے لیا۔
ذرائع نے بتایا ہے گرفتار کئےگئے دہشت گرد بلوچستان میں تخریب کاری کی وارداتوں میں مطلوب تھے ۔ وہ ایف سی اہلکاروں پر جان لیوا حملوں میں ملوث ہیں۔ سماء