Thursday, May 19, 2022  | 1443  شوّال  17

مشرف کی پیشی، آئی ایس آئی کی ممکنہ حملے میں سے متعلق عدالت کو بریفنگ

SAMAA | - Posted: Mar 13, 2014 | Last Updated: 8 years ago
SAMAA |
Posted: Mar 13, 2014 | Last Updated: 8 years ago

اسلام آباد : حساس ایجنسی نے خصوصی عدالت کے ججز کو سابق صدر پرویز مشرف پر حملے کے خطرے سے متعلق ان کیمرہ بریفنگ دے دی۔ ججز کو بتایا گیا کہ ایک ٹیلی فون کال سے حملے کے منصوبے کا معلوم ہوا۔ دوسری جانب کل سابق صدر کی پیشی کے موقع پر وی وی آئی پی سیکیورٹی انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی۔

بریفنگ کے دوران حساس ادارے نے عدالت کو بتایا کہ دہشت گرد پرویز مشرف کو کسی بھی وقت نشانہ بناسکتے ہیں،ایک ٹیلی فون کال سے منصوبے کا معلوم ہوا۔ حساس اداروں نے خصوصی عدالت کے ججز کو خطرے سے آگاہ کردیا۔ سنگین غداری کے مقدمے کی سماعت کرنے والے ججز کو حساس ادارے کے افسر اور وزارت داخلہ کے دو اہل کاروں نے سندھ ہاؤس میں بریفنگ دی۔

بریفنگ میں بتایا گیا کہ دو ہزار تین میں پرویز مشرف پر دو حملے ہوئے تھے، دونوں میں اندر کے ہی لوگ ملوث تھے۔ دوسری جانب کل پرویز مشرف کی خصوصی عدالت میں پیشی کیلئے وی وی آئی پی سیکیورٹی پلان کو حتمی شکل دے دی گئی۔

چیف کمشنر اسلام آباد کی سربراہی ہونےوالے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ پانچ سو رینجرز اہلکاروں سمیت سولہ سو اہلکارتعینات کئے جائیں گے ۔ سیکیورٹی پر مامور تمام عملے کی اسکریننگ کی جائے گی ۔۔ خصوصی عدالت جانے والے تمام افراد کی مکمل تلاشی لی جائے گی، کمرہ عدالت میں موبائل فون سمیت تمام الیکٹرانک اشیاء لانے پر پابندی ہوگی۔ سماء

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube