Tuesday, May 17, 2022  | 1443  شوّال  15

مظفر گڑھ، عزت رہی نہ انصاف ملا، خود سوزی کرنے والی اٹھارہ سالہ لڑکی دم توڑ گئی

SAMAA | - Posted: Mar 14, 2014 | Last Updated: 8 years ago
SAMAA |
Posted: Mar 14, 2014 | Last Updated: 8 years ago

مظفر گڑھ : مظفر گڑھ میں اجتماعی زیادتی کا نشانہ بننے والی اور خود سوزی کرنے والی لڑکی اسپتال میں دوران علاج چل بسی۔ اٹھارہ سالہ طلبہ نے اجتماعی زیادتی کیس میں انصاف نہ ملنے پر گزشتہ روز تھانے کے سامنے خود کو آگ لگا لی تھی، جسے بعد ازاں تشویشناک حالت میں ملتان نشتر اسپتال منتقل کردیا گیا تھا۔ اسپتال ذرائع کا کہنا تھا کہ لڑکی 80 فیصد جل چکی ہے۔ مظفرگڑھ میں ایک اور  مختاراں مائی ظلم کا شکار ہوگئی، ملزمان کی عدم گرفتاری پر خودسوزی کرنے والی اٹھارہ سالہ طالبہ انصاف مانگتے مانگتے موت کی آغوش میں چلی گئی۔

مظفر گڑھ کی تحصیل جتوئی کے علاقے میں چند روز قبل زیادتی کا شکار ہونے والی طالبہ نے ملزمان کو بے گناہ قرار دیئے جانے پر خود کو تھانے کے باہر آگ لگا لی تھی۔ علاقے کے اوباش نوجوان نادر اور اس کے 4 ساتھیوں نے 18 سالہ آمنہ کو چند روز قبل اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا جس پر طالبہ کے والدین نے تھانے میں ان کے خلاف رپورٹ درج کرائی، پولیس نے مقدمہ تو درج کرلیا لیکن ملزمان کو گرفتار نہ کیا گیا اور تفتیشی افسر نے باز پرس کرکے ملزمان کو بے گناہ قرار دے دیا جس پر زیادتی کی شکار طالبہ نے دلبرداشتہ ہو کر تھانے کے باہر خود کو تیل چھڑک کر آگ لگالی تھی۔

جھلسی ہوئی لڑکی کو فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا، جب کہ اسپتال حکام کے مطابق آمنہ کے جسم کا کافی حصہ پوری طرح جل چکا تھا جس کے باعث اس کی حالت تشویشناک ہ تھی۔

دوسری جانب پولیس نے درندہ صفت ملزمان کو پکڑنے کے بجائے الٹا متاثرہ لڑکی کے خلاف ہی اقدام خودکشی کا مقدمہ درج کرلیا، جب کہ وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے زیادتی کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے پولیس سے رپورٹ بھی طلب کرلی تھی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اجتماعی زیادتی میں ملوث افراد با اثر گھرانے سے تعلق رکھتے ہیں اور مسلم لیگ ن کے ایم پی اے کے رشتے دار ہیں۔ واقعہ میں ملوث ملزمان نے پولیس کو رشوت اور پیسے دیکر کیس کو کمزور کیا اور متاثرہ لڑکی کے گھر والوں پر پولیس کی ملی بھگت سے مقدمہ واپس لینے کیلئے زور بھی ڈالتے رہے اور مزید سنگین نتائج کی دھمکیاں بھی دیں۔ سماء

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube