Thursday, May 19, 2022  | 1443  شوّال  17

پشاور،بڈھ بیر سے دہشت گردوں نے 9 افراد کو اغوا کرلیا

SAMAA | - Posted: Mar 15, 2014 | Last Updated: 8 years ago
SAMAA |
Posted: Mar 15, 2014 | Last Updated: 8 years ago

پشاور : صوبائی دارالحکومت پشاور کے علاقے بڈھ بیر سے دہشت گردوں نے گھروں میں گھس کر9 افراد کو اغوا کرلیا۔

پولیس کے مطابق بڈھ بیر کے علاقے ماشو خیل میں 50 سے 70 کے قریب دہشت گرد علاقہ غیر سے داخل ہوئے اور مختلف گھروں میں داخل ہو کر نو افراد کو اغوا کرکے فرار ہوگئے۔ پولیس کے مطابق تمام مغویوں کا تعلق شنواری قبیلے سے ہے، پولیس نے خیال ظاہر کیا ہے کہ اغوا کاروں کا تعلق خیبر ایجنسی کی کالعدم تنظیم سےہوسکتا ہے۔

دوسری جانب واقعہ کی ذمہ داری کسی گروپ یا تنظیم کی جانب سے قبول نہیں کی گئی، اور نہ ہی واقعہ کی وجہ معلوم ہوسکی، جب کہ سیکیورٹی خدشات کی وجہ سے صوبائی انتظامیہ نے صوبے میں جاری انسدادِ پولیو مہم کو سترہ مارچ تک ملتوی کردیا۔ سماء

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube