Monday, May 16, 2022  | 1443  شوّال  14

ایڈہاک نرسوں کا7ویں روزبھی احتجاج،پنجاب کامرحلہ وارمستقل کرنیکافیصلہ

SAMAA | - Posted: Mar 16, 2014 | Last Updated: 8 years ago
SAMAA |
Posted: Mar 16, 2014 | Last Updated: 8 years ago

لاہور : لاہور میں ایڈہاک نرسوں کا دھرنا ساتویں روز بھی جاری ہے، جب کہ ترجمان پنجاب حکومت کا کہنا ہے کہ حکومت نے نرسوں کو مرحلہ وار مستقل کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے، جب کہ دوسری جانب صوبائی وزیر کا کہنا ہے کہ صوبائی حکومت نے فیصلہ کرلیا، ایڈہاک نرسوں کو آج شام تک تین سالہ کنٹریکٹ لیٹر دیئے جائیں گے، انکار کرنے والی نرسیں گھر جائیں گی۔

سماء سے گفت گو میں صوبائی وزیر رانا ثناء اللہ کا کہنا تھا کہ ایڈہاک نرسوں کے مطالبات منظور کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے، وزیراعلیٰ پنجاب نے نرسوں کو نوکری کی یقین دہانی کرادی، انہوں نے مزید کہا کہ  نرسوں کیساتھ نیا کنٹریکٹ کیا جائے گا، کنٹریکٹ کے بعد ایڈہاک نرسوں کو مستقل کیا جائے گا۔

جبکہ ترجمان پنجاب حکومت کا کہنا ہے کہ حکومت نے نرسوں کو مرحلہ وار مستقل کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ واضح رہے کہ حکومت نے گزشتہ روز نرسوں سے مذاکرات کی کوشش کی جو ناکام رہی۔ نرسوں کا کہنا تھا کہ ان کا صرف اور صرف ایک مطالبہ ہے کہ انہیں مستقل کیا جائے ۔ حکومت پنجاب کے ترجمان کا کہنا ہے کہ پنجاب حکومت نے نرسوں کے مطالبات تسلیم کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے ۔ پہلے مرحلے میں انہیں کنٹریکٹ دیا جائے گا اور دوسرے مرحلے میں ان کو مستقل کر دیا جائے گا۔ سماء

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube