Tuesday, May 17, 2022  | 1443  شوّال  15

ملائیشین وزیراعظم کا نواز شریف کو ٹیلی فون، لاپتہ طیارے کی تلاش میں مدد کی درخواست

SAMAA | - Posted: Mar 18, 2014 | Last Updated: 8 years ago
SAMAA |
Posted: Mar 18, 2014 | Last Updated: 8 years ago

اسٹاف رپورٹ

اسلام آباد : ملائیشیا نے اپنے لاپتہ مسافر طیارے کی تلاش کیلئے پاکستان سے انٹیلی جنس مدد مانگ لی، وزیراعظم نواز شریف نے ملائیشین ہم منصب کو ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرادی، وزیراطلاعات کہتے ہیں طیارہ ایسی چیز نہیں کہ اتار کر جیب میں ڈال لی جائے۔

ملائیشیا کے وزیراعظم نے لاپتہ طیارے کی تلاش کیلئے میاں نواز شریف کو فون کرکے اینٹلی جنس مدد مانگ لی۔

ملائیشیا کے وزیراعظم نجیب رزاق نے وزیراعظم نواز شریف کو ٹیلیفون کیا اور اپنے لاپتہ مسافر طیارے کا سراغ لگانے کیلئے انٹیلیجنس معلومات فراہم کرنے کی درخواست کی، نواز شریف نے ملائیشین ہم منصب کو ہر ممکن مدد کی یقین دہانی کرائی ہے۔

ادھر وفاقی وزیراطلاعات پرویز رشید نے کہا ہے کہ پاکستان کی فضائی سرحدیں انتہائی محفوظ ہیں، بوئنگ 747 ایسا طیارہ نہیں کہ اتار کر جیب میں ڈال لیا جائے۔

پرویز رشید نے کہا کہ  ہماری فضائی حدود میں کوئی غیرمعمولی چیز داخل نہیں ہوئی، پاکستان ملائیشیا کو ایوی ایشن ریڈار ڈیٹا پہلے ہی فراہم کرچکا ہے۔  سماء

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube