اسٹاف رپورٹر
اسلام آباد: سابق صدر پرویزمشرف کیخلاف غداری کیس کی کوریج کرنے والے صحافی پر ڈی آئی جی سیکورٹی کے حکم پر ایلیٹ فورس کے جوانوں نے تشدد کیا،خصوصی عدالت نے ڈی آئی جی کو طلب کر لیا۔
پولیس تشدد کے نشانات دکھاتا یہ کوئی قیدی نہیں''اب تک'' نیوز چینل کا رپورٹر طیب بلوچ ہے جسے ایوان اقتدار کی ناک کے عین نیچے ایلیٹ فورس کے بے لگام جوانوں نے بھنبھوڑ ڈالا۔ اس کا قصور صرف اتنا تھا کہ وہ پرویز مشرف کے خلاف غداری کیس کی کوریج کیلئے خصوصی عدالت میں جا رہا تھا جو ڈی آئی جی سیکورٹی کو ناگوار گزرا اور اس کی گرفتاری کا حکم دیدیا۔
صحافیوں نے آ کر ساتھی کو ایلیٹ فورس سے چھڑایا اور واقعہ سے عدالت کو آگاہ کیا۔ عدالت نے ڈی آئی جی کو کل طلب کر لیا،صحافیوں نے واقعہ پر شدید اجتجاج کیا اور ڈی آئی جی کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔
ڈی آئی جی سیکورٹی پہلے بھی کئی بار صحافی دشمنی کا ثبوت دے چکے ہیں، وزارت داخلہ اور آئی جی اسلام آباد نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔ سماء