اسٹاف رپورٹ
راولپنڈی : مری کے قریب سالگراں کے مقام پر ٹریفک کے ایک المناک حادثے میں خواتین و بچوں سمیت 11 افراد جاں بحق اور 14 زخمی ہوئے ہیں۔
مری سے راولپنڈی آنے والی مسافر وین سالگراں کے مقام پر پہنچی تو تیز رفتاری اور پھسلن کے باعث گہری کھائی میں جاگری، وین میں 20 سے زائد مسافر سوار تھے۔
اسپتال ذرائع کے مطابق مرنے والوں میں 7 مرد، 2 خواتین اور 2 بچے شامل ہیں، پمز اسپتال میں 14 زخمیوں کو لایا گیا، جن میں عمیر عباسی، رضوان، عبدالمالک، ریاست، صابر منہاس، عمران، عتیق عباسی اور شاہین عباسی جبکہ 2 خواتین عائشہ اور نوشین اور 2 بچے توحید اور حسنین شامل ہیں۔
واضح رہے کہ پہلے بھی اس مقام پر 2 بڑے حادثات ہوچکے ہیں جس میں متعدد افراد اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے جبکہ کئی زخمی بھی ہوئی ہیں۔ سماء