اسٹاف رپورٹ
حب : بلوچستان سے غیر قانونی آئل کراچی اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی گئی، ایف سی نے 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔
سانحہ حب میں درجنوں اموات کے باوجود موت کا کھیل جاری ہے، حب میں مسافر کوچ سے بڑی مقدار میں آئل برآمد کرلیا گیا۔
سانحہ حب میں جاں بحق افراد کی تدفین کو ایک دن ہی گزرا تھا کہ آئل کا غیرقانونی کاروبار شروع ہوگیا۔
ایف سی کرنل علی رضا کے مطابق حب میں ناکہ پُل پر مسافر کوچ کو روک کر تلاشی لی گئی تو خفیہ خانوں سے بڑی مقدار میں غیر ملکی تیل برآمد ہوا، آئل گوادر سے کراچی اسمگل کیا جارہا تھا، 2 ملزمان کو گرفتار کرکے پوچھ گچھ شروع کردی گئی ہے۔ سماء