Monday, May 16, 2022  | 1443  شوّال  14

مارشل لاء کی حمایت، سندھ توڑنے کی باتیں، متحدہ کے ساتھ چلنا مشکل ہے، بلاول بھٹو

SAMAA | - Posted: Mar 27, 2014 | Last Updated: 8 years ago
SAMAA |
Posted: Mar 27, 2014 | Last Updated: 8 years ago

اسٹاف رپورٹ

کراچی : بلاول بھٹو زرداری کا ٹوئیٹ ایم کیو ایم کی سندھ حکومت میں شمولیت کی راہ میں اسپیڈ بریکر بن گیا، پیپلزپارٹی کے چیئرمین کہتے ہیں حکومت میں شمولیت ایم کیو ایم کی خواہش ہے لیکن فوج بلانے اور سندھ توڑنے سے متعلق بیانات کے سبب ساتھ چلنا مشکل ہے۔

کبھی قربتیں کبھی دوریاں، یہ ہے متحدہ اور پی پی پی کی پریم کہانی، کچھ دنوں سے خبریں گرم تھیں کہ دوستی ہونیوالی ہے، متحدہ اور پیپلز پارٹی سندھ میں ہاتھ ملانیوالے ہیں، مگر بلاول بھٹو زرداری نے یہ کہہ کر ہاتھ کھینچ لیا کہ متحدہ کو سندھ حکومت میں شامل ہونا ہے تو مارشل لاء کی حمایت اور سندھ توڑنے سے متعلق بیان واپس لینا ہوگا۔

ٹویٹرپیغام میں بلاول نے یہ بھی کہا کہ سندھ حکومت میں شمولیت خود متحدہ کی خواہش ہے۔

اس سے پہلے پیپلز پارٹی کے رہنماء اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف خورشید شاہ بھی ایم کیو ایم سے فوج بلانے کا بیان واپس لینے کا مطالبہ کرچکے ہیں۔ سماء

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube