Wednesday, May 18, 2022  | 1443  شوّال  16

کراچی : مواچھ گوٹھ میں پولیس مقابلہ، گینگ وار کے 3 اشتہاری ہلاک

SAMAA | - Posted: Mar 30, 2014 | Last Updated: 8 years ago
SAMAA |
Posted: Mar 30, 2014 | Last Updated: 8 years ago

اسٹاف رپورٹ
کراچی : کراچی کے علاقے مواچھ گوٹھ میں پولیس مقابلے کے دوران لیاری کے گینگسٹر جسیم گولڈن، شاہد مکس پتی اور شعیب جدگال مارے گئے، ملزمان قتل، اغوا برائے تاوان اور بھتہ خوری کی سیکڑوں وارداتوں میں مطلوب تھے۔
کراچی کے علاقے موچکو میں پولیس مقابلہ ہوا جس میں لياري گينگ وار کے 3 کارندے جسيم گولڈن، شاہد مکس پتی اور شعيب جدگال گولیوں کا نشانہ بنے، جسیم گولڈن عزیر بلوچ گروپ کا اہم کمانڈر تھا جس کے سر پر 10  لاکھ روپے کا انعام تھا ۔
پولیس کے مطابق جسیم گولڈن 100 سے زائد قتل اور اغوا برائے تاوان کی 50 وارداتوں میں مطلوب تھا، علی محمد محلہ میں جسیم کا نام خوف کی علامت تھا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ شاہد مکس پتی تاجو استاد کا رائٹ ہینڈ  تھا، اس کی بھی زندہ یا مردہ گرفتاری پر بھی 10 لاکھ روپے رکھے گئے تھے، نوالین کے علاقے میں اسی کا سکہ چلتا تھا۔
موچکو پولیس مقابلے میں تیسرے اہم گینگسٹر شعیب جدگال کا بھی کام تمام ہوگیا جس کے سر پر بھی 5 لاکھ روپے کا انعام تھا۔ سماء

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
Facebook Twitter Youtube