ویب ڈیسک:
اسلام آباد : قومی اسمبلی اور سینیٹ کے اجلاس آج ہوں گے، اجلاس میں امن مذاکرات اور آپریشن سے متعلق گرما گرم بحث متوقع ہے۔
قومی اسمبلی کا اجلاس ڈپٹی اسپیکر مرتضیٰ جاوید عباسی کی صدارت میں ہوگا۔ اجلاس میں امن و امان کی مجموعی صورت حال کے علاوہ کالعدم طالبان سے مذاکرات اور فوجی کارروائی پر بھی بحث ہوگی۔ سینیٹ کا اجلاس بھی آج طلب کرلیا گیا ہے جس میں ان امور کے علاوہ دیگر اہم معاملات پر بحث ہوگی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم نواز شریف کی طرف سے کالعدم طالبان کے ساتھ مذاکراتی عمل اور موجودہ صورت حال پر پارلیمنٹ کو اعتماد میں لیا جائے گا، موجودہ قومی اسمبلی کا یہ نواں اجلاس ہے جس میں معمول کی کارروائی کے ساتھ انسداد دہشت گردی سے متعلق خصوصی قانون سازی کی جائے گی۔ سماء