اسٹاف رپورٹ
اسلام آباد : وزیرستان میں اب تک کی گئی کارروائیاں کامیاب رہیں، مشیر خارجہ سرتاج عزیز کہتے ہیں مذاکرات مفید نظر نہیں آتے۔
اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مشیر خارجہ سرتاج عزیز نے کہا ہے کہ وزیرستان میں اب تک کی گئی کارروائیاں کامیاب رہی ہیں، مذاکرات کے معاملے پر طالبان کی جانب سے مثبت جواب نہیں ملا۔
ان کا مزید کہنا ہے کہ تمام جماعتوں سے مشاورت کے بعد آئندہ حکمت عملی طے کی جائے گی۔ سماء