Thursday, May 19, 2022  | 1443  شوّال  17

الطاف حسین سے اظہار یکجہتی کیلئے ملک بھر میں ریلیاں اور مظاہرے

SAMAA | - Posted: Feb 2, 2014 | Last Updated: 8 years ago
SAMAA |
Posted: Feb 2, 2014 | Last Updated: 8 years ago

اسٹاف رپورٹ

لاہور : الطاف حسین سے اظہار يکجہتی کیلئے ایم کیو ایم نے لاہور سمیت دیگر شہروں میں بھی مظاہرے کئے اور ریلیاں نکالیں، ملک کے مختلف شہروں میں کارکنوں نے الطاف حسین سے بھرپور اظہار یکجہتی کیا۔

لاہور ميں ایم کیو ایم کے کارکنوں نے مظاہرہ کيا، رکن قومی اسمبلی طاہرہ آصف اور ديگر کا کہنا تھا کہ  الطاف حسین کے خلاف ہر سازش کو ناکام بنا ديا جائے گا، مائنس ون فارمولا منظور نہيں، ایم کیو ایم کے خلاف صف آراء بين الاقوامی طاقتوں کو ناکامی کا سامنا کرنا پڑے گا۔

سکھر میں سعید سرہندی روڈ سے نکالی گئی ريلی ميں خواتین اور بچوں نے بھی شرکت کی، مقررين نے کہا کہ میڈیا کی آزادی پر یقین رکھتے ہيں ليکن ميڈيا ٹرائل بند کيا جائے۔

بدین میں زونل آفس سے پریس کلب تک ریلی نکال کر الطاف حسین سے يکجہتی کا اظہار کيا گيا۔

خيرپور ميں ایم کیو ایم کے رہنماؤں کا کہنا تھا کہ جمہوريت دشمن، جاگيردار اور سرمايہ دار قائد تحریک الطاف حسين کے مخالف ہيں۔

گلگت میں بھی کارکن سڑکوں پر نکلے، مظاہرين نے کہا کہ غیرملکی میڈیا الطاف حسین کے خلاف سازش کررہا ہے، جس کا ڈٹ کر مقابلہ کریں گے۔ سماء

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube