Thursday, May 19, 2022  | 1443  شوّال  17

پشاور کے قصہ خوانی بازار میں دھماکے کی ابتدائی تفتیشی رپورٹ سامنے آگئی

SAMAA | - Posted: Feb 5, 2014 | Last Updated: 8 years ago
SAMAA |
Posted: Feb 5, 2014 | Last Updated: 8 years ago

اسٹاف رپورٹ

پشاور: پشاور کے قصہ خوانی بازار میں دھماکے کی ابتدائی تفتیشی رپورٹ سامنے آگئی۔۔۔

پولیس نے انکشاف کیا ہے کہ خودکش بمبار کی عمر سترہ سال تھی۔۔۔جو متاثرہ ہوٹل میں پہلے سے موجود تھا۔۔۔۔لیکن کسی کوخبرنہ ہوئی۔۔۔رش بڑھنے پر حملہ آور نے خود کو دھماکے سے اڑالیا

موت کے سوداگروں نے ایک بارپھرنشانہ بنایا پشاورکے کوچہ رسالدرکو اور ہنستی مسکراتی زندگیوں کو موت کے سناٹے میں بدل گیا ۔۔۔۔
دھماکے کی تحقیقات کےلئے ایس ایس پی انوسٹی گیشن کی سربراہی میں تفتیشی ٹیم تشکیل دے دی گئی ہے ۔۔۔ تفتیشی ٹیم نے دوسرے روزجائے دھماکہ اورہسپتال کا دورہ کیا اورزخمیوں اورعینی شاہدین کے بیانات قلمبند کئے ۔  تفتیشی ٹیم ذرائع کے مطابق خودکش حملہ اور کی عمر سترہ سال تھی جو پہلے سے ہی ہوٹل میں موجود تھا لیکن کسی کواسکی موجودگی کی خبرنہ ہوئی ۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ حملہ آورامام بارگارہ میں نماز عشاء کے بعد  رش بڑھنے کا انتظار کررہا تھا ۔ جیسے ہی لوگ نماز کی ادائیگی کے بعد مسجد سے باہرنکلے توحملہ آورنے خود کواڑادیا ۔۔۔ اوردیکھتے ہی دیکھتے  ہوٹل کی عمارت کھنڈرکا منظر پیش کرنے لگی ۔ پولیس نے واقعہ کا مقدمہ انسداد دہشت گردی ایکٹ کے تحت نامعلوم افراد کے خلاف تھانہ خان رازق میں درج کرلیا ہے ۔ دھماکے میں 9 افراد جاں بحق ہوئے جاں بحق ہونے والے تمام افراد کا تعلق پاڑہ چنار سے بتایا جاتا ہے جبکہ دوکی شناخت نہیں ہوسکی ۔ دھماکے کے 27 زخمی اب بھی لیڈی ریڈنگ ہسپتال میں زیرعلاج ہیں
 
 

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube