Thursday, May 19, 2022  | 1443  شوّال  17

کالعدم طالبان کے مطالبات پرحکومتی کمیٹی آج سفارشات پیش کریگی

SAMAA | - Posted: Feb 7, 2014 | Last Updated: 8 years ago
SAMAA |
Posted: Feb 7, 2014 | Last Updated: 8 years ago

اسٹاف رپورٹ
اسلام آباد : وفاقی وزیر اطلاعات پرویز رشید کا کہنا ہے کہ سابق صدر پرویز مشرف کو وکلا کی بھاری فیسیں دینے کی کیا ضرورت تھی، سابق صدر جہاں ہیں وہاں حکومت بلامعاوضہ پہنچاسکتی تھی۔ انہوں نے بتایا کہ کالعدم طالبان کی رابطہ کار کمیٹی کے مطالبے پر آج حکومتی کمیٹی سفارشات طے کرے گی۔

اسلام آباد میں وفاقی وزیراطلاعات پرویز رشید کو میڈیا سے گفت گو کے دوران مشورے سوجھنے لگے، میڈیا سے بات چیت کے دوران سابق صدر کو کئی مفت مشوروں سے نوازنے لگے۔  وزیر اطلاعات پرویز رشید کا کہنا تھا کہ کالعدم طالبان کی رابطہ کار کمیٹی کے مطالبات پر حکومتی کمیٹی کی سفارشات کا انتظار ہے۔

پرویز رشید کا کہنا تھا کہ امن کیلئے کسی کو کاندھوں پر بٹھانا پڑے تو وہ حاضر ہیں، وزیر اطلاعات کہتے ہیں مذاکرات کے عمل کی امریکا اور کابل نے بھی حمایت کی ہے اور سب امن چاہتے ہیں۔ کالعدم طالبان کی جانب سے وزیراعظم اور آرمی چیف سے متعلق پر وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ کالعدم طالبان کی رابطہ کمیٹی کی جانب سے وزیراعظم اور آرمی چیف سے ملاقات کے مطالبے کا جائزہ لے رہے ہیں۔ سماء

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube