Tuesday, May 17, 2022  | 1443  شوّال  15

فضائیہ ملکی سرحدوں کی حفاظت اور سلامتی کیلئے ہمہ وقت تیار ہے، ایئر چیف

SAMAA | - Posted: Feb 7, 2014 | Last Updated: 8 years ago
SAMAA |
Posted: Feb 7, 2014 | Last Updated: 8 years ago

اسٹاف رپورٹ

کراچی : پاک فضائیہ کے سربراہ ایئرچیف مارشل طاہر رفیق بٹ نے کہا ہے کہ ملکی سرحدوں کی حفاظت اور سلامتی کیلئے ہمہ وقت تیار ہیں، دشمن کی میلی آنکھ کا جواب دینے کیلئے فضائیہ جدید ترین جنگی جہازوں اور وار ہیڈز کے ساتھ پوری طرح چوکس ہے۔

ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق ایئر چیف مارشل طاہر رفیق بٹ کورنگی بیس کراچی میں فضائی آپرنٹس کی پاسنگ آؤٹ پریڈ سے خطاب کررہے تھے۔

انہوں نے کہا کہ تاریخ گواہ ہے کہ فضائیہ کے بہادر سپوتوں نے ملکی دفاع کیلئے دلیری اور بہادری کی زندہ جاوید مثالیں چھوڑی ہیں، جن پر قوم بجا طور پر فخر کرسکتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ آج کے جدید دور میں عالمی فضائی تقاضوں کے عین مطابق پاک فضائیہ جدید ترین جنگی جہازوں اور وار ہیڈز کے ساتھ پوری طرح چوکس ہے اور ہر جارحیت کا منہ توڑجواب دینے کیلئے تیار ہے۔

تقریب کے اختتام پر انہوں نے اعلیٰ پوزیشن ہولڈرز میں انعامات تقسیم کئے۔ سماء

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube