Wednesday, May 18, 2022  | 1443  شوّال  17

کسی فرقےیاگروہ کی بالادستی قبول نہیں کی جائے،جاوید ہاشمی

SAMAA | - Posted: Feb 9, 2014 | Last Updated: 8 years ago
SAMAA |
Posted: Feb 9, 2014 | Last Updated: 8 years ago

ویب ڈیسک
ملتان : تحریک انصاف کے صدر مخدوم جاوید ہاشمی کا کہنا ہے کہ حکومت اور کالعدم طالبان کی رابطہ کمیٹی کے درمیان مذاکرات کامیابی سے چل رہے ہیں، انہوں نے کہا کہ قوم خوش ہے کہ ہم گولی اور بم کے بجائے مذاکرات سے مسئلے کا حل نکال رہے ہیں۔

ملتان میں تحریک انصاف کے رہنما سلمان قریشی کے والد کی پہلی برسی کے موقع پر میڈیا سے گفت گو میں مخدوم جاوید ہاشمی کا کہنا تھا کہ مذکرات کا عمل کامیابی سے جاری ہے، دعا کرتے ہیں کہ مذاکرات کامیاب ہوں۔

انہوں نے کہا کہ تمام اسٹیک ہولڈرز مذاکرات کو سینجیدگی سے لیں، اس میں وقت بھی لگ سکتا ہے، قوم کو خوشی ہے کہ گولی اور بم کے بجائے الفاظ سے مسائل کا حل نکالا جا رہا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ آئین کے مطابق سب کچھ ہوگا، کسی فرقے یا گروہ کی بالادستی قبول نہیں کی جائے گی۔ بلدیاتی انتخابات سے متعلق جاوید ہاشمی کا کہنا تھا کہ پنجاب حکومت بلدیاتی انتخابات میں تاخیر کر رہی ہے، اس کے دل میں چور ہے،خانیوال میں دہشت گردی کا واقعہ قابل مذمت ہے ،عوام کے جان و مال کی حفاظت کی جائے۔ سماء

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube