اسٹاف رپورٹ
کراچی : گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد نے ایم کیو ایم کے کارکن کی گرفتاری پر وفاقی وزیر داخلہ کو فون کیا، چوہدری نثار کہتے ہیں معاملے کی تحقیقات کرائی جائے گی۔
متحدہ کے کارکن فہد عزیز کی شادی کی رات گرفتاری کے معاملے پر گورنر سندھ نے وزیر داخلہ چوہدری نثار سے رابطہ کیا اور کراچی میں جاری آپریشن پر مشاورت کی۔
وزیر داخلہ نے انہیں یقین دہانی کرائی کہ ایم کیو ایم کے کارکن پر مبینہ تشدد کی تحقیقات کرائی جائے گی۔ سماء