Wednesday, May 18, 2022  | 1443  شوّال  17

بھکر : پسند کی شادی کرنیوالے لڑکے کی 7 سالہ بہن ونی، پنچایت کیخلاف مقدمہ درج

SAMAA | - Posted: Feb 12, 2014 | Last Updated: 8 years ago
SAMAA |
Posted: Feb 12, 2014 | Last Updated: 8 years ago

اسٹاف رپورٹ

بھکر : بھکر میں پنچایت کے حکم پر پسند کی شادی کرنے والے لڑکے کی 7 سالہ بہن کو ونی کردیا گیا، پولیس نے کارروائی کرکے 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

پسند کی شادی گناہ بن گئی اور سزا دی گئی معصوم بچی کو، پنچایت نے لڑکے کی 7 سالہ بہن کو ونی کرنے کا حکم دے دیا

بھکر کے علاقے دریا خان کے رہائشی عمران نے 2 ماہ قبل رضیہ سے پسند کی شادی کی، جس پر لڑکی کے اہلخانہ نے پنچایت بٹھا دی، سرپنج نے لڑکے کی 7 سالہ بہن کو رضیہ کے کزن سے ونی کرنے کا فیصلہ سنایا۔

اس فیصلے کی اطلاع مقامی پولیس کو ملی تو وہ حرکت میں آگئی اور 17 افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا، 2 ملزمان کو گرفتار کرکے تفتیش کی جارہی ہے۔ سماء

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube