اسٹاف رپورٹ
پشاور : خیبرپختونخوا حکومت نے اپریل میں بلدیاتی انتخابات کے انعقاد کا اعلان کردیا، تاہم بائیو میٹرک سسٹم کی شرط برقرار رکھی گئی ہے۔
خیبرپختونخوا حکومت نے بلدیاتی انتخابات کی تیاریاں مکمل کرلیں، اپریل میں الیکشن کرانے کا اعلان بھی کردیا لیکن انتظار ہے، بائیو میٹرک سسٹم کی دستیابی کا۔
صوبائی وزیر بلدیات عنایت اللہ خان کہتے ہیں الیکشن کمیشن اور نادرا کی جانب سے جیسے ہی بائیومیٹرک سسٹم کی دستیابی کا سگنل ملے گا، تاریخوں کا اعلان بھی ہوجائے گا۔
بائیو میٹرک نظام کے علاوہ الیکشن کے مرحلہ وار یا پورے صوبے میں ایک ہی دن کرانے کا فیصلہ بھی ابھی باقی ہے، انتخابات کیلئے صوبے میں 45 ہزار پولنگ سٹیشن قائم ہوں گے۔
تحریک انصاف اور جماعت اسلامی کی حکومت نے 3 ماہ میں بلدیاتی الیکشن کرانے کا اعلان کیا تھا، اب مقامی سطح پر اقتدار کی منتقلی کب عمل میں آئے گی، اس بارے میں کوئی یقین کے ساتھ نہیں کہہ سکتا۔ سماء