Monday, May 16, 2022  | 1443  شوّال  15

شانگلہ دھماکا : ذمہ داری قبول کرنیوالوں کیخلاف مقدمہ درج کیا جائے، امیر مقام

SAMAA | - Posted: Jan 13, 2014 | Last Updated: 8 years ago
SAMAA |
Posted: Jan 13, 2014 | Last Updated: 8 years ago

اسٹاف رپورٹ

سوات : وزیراعظم کے مشیر امیر مقام کہتے ہیں کہ ان پر ہونے والے دھماکے کی ایف آئی آر کھلا مذاق ہے، عمران خان کو اپنی پالیسی پر نظر ثانی کرنی چاہئے۔

شانگلہ دھماکے کے بعد امیر مقام سوات میں اپنی رہائش گاہ پہنچے تو خیریت دریافت کرنے والوں کا تانتا بندھ گیا۔

سماء سے گفتگو میں مسلم لیگ ن کے رہنما امیر مقام کا کہنا تھا کہ جن لوگوں نے ان پر حملے کی ذمہ داری قبول کی حکومت جرات کرکے ان کیخلاف ایف آئی آر درج کرائے۔

انہوں نے کہا کہ جو لوگ دہشت گردی کررہے ہیں وہ اقتدار کا نہیں مذاکرات کا سوچیں، عمران خان کو اپنی پالیسی پر نظر ثانی کرنی چاہئے۔ سماء

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube