Tuesday, May 17, 2022  | 1443  شوّال  15

ایم کیوایم کادہشتگردی کےشکارپولیس،میڈیا اہلکاروں،اعتزازحسن کوخراج عقیدت

SAMAA | - Posted: Jan 18, 2014 | Last Updated: 8 years ago
SAMAA |
Posted: Jan 18, 2014 | Last Updated: 8 years ago

اسٹاف رپورٹ

کراچی: کراچی میں ایم کیوایم کے تحت خصوصی تقریب ہوئی۔۔۔ دہشت گردی کا نشانہ بننے والے پولیس اہلکاروں۔۔ میڈیا پرسن اور ہنگو کے شہید اعتزاز حسن کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے شمعیں روشن کی گئیں۔

عقیدت کا یہ اظہار ہے ان کیلئے جنہوں نے دہشتگردی کے آگے ہتھیار نہیں ڈالے۔۔ بلکہ اپنی جانیں دے کر ہمیشہ زندہ رہنے والوں کی صف میں شامل ہوگئے۔۔

کراچی کےعلاقے عزیز آباد کےجناح گراؤنڈ میں شہید پولیس اہلکاروں۔۔ صحافیوں اور ہنگو میں شہید ہونےوالے کمسن طالبعلم اعتزاز حسن کی یاد میں دعائیہ تقریب کا انعقاد کیا گیا ۔۔ شرکاء نے شہداء کی تصاویر کے سامنے پھولوں کے ڈھیر لگادیے ۔۔ ایم کیوایم رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنوینر خالد مقبول صدیقی کا کہنا تھا کہ ایم کیوایم شہداء کی قربانیوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے۔

تقریب میں شریک افراد نے ہاتھوں میں پلے کارڈ اٹھارکھے تھے جن پر دہشت گردی کیخلاف نعرے درج تھے۔۔۔ شرکاء نےاس عزم کااظہارکیا کہ وہ ملک کیخلاف کام کرنیوالے عناصر کیخلاف کسی صورت خاموش نہیں بیٹھیں گے۔ سماء

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube